رسائی کے لنکس

وزیراعظم اشرف بھی اجمیر جائیں گے


اجمیر میں درگارہ حضرت معین الدین چشتی
اجمیر میں درگارہ حضرت معین الدین چشتی

اس دورے کے دوران کسی بھارتی عہدیدار کے ساتھ ملاقات کے بارے میں سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ ’’نجی دورہ‘‘ ہے اور سر دست وہ مزید تفصیلات بتانے سے قاصر ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نو مارچ کو بھارت کا نجی دورہ کریں گے۔

ترجمان معظم احمد خان نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورے کا بنیادی مقصد اجمیر شریف میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری ہے۔ اس دورے کے دوران کسی بھارتی عہدیدار کے ساتھ ملاقات کے بارے میں سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ ’’نجی دورہ‘‘ ہے اور سر دست وہ مزید تفصیلات بتانے سے قاصر ہیں۔

کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے واقعات سے حالیہ مہینوں میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پاکستان کی سیاسی قیادت کا یہ پہلا دورہ بھارت ہو گا۔

گزشتہ سال اپریل میں صدر آصف علی زرداری نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری کے لیے بھارت کا ایک روزہ دورہ کیا تھا، اگرچہ ابتدا میں اُن کے اس دورے کو بھی نجی قرار دیا گیا لیکن بعد میں اُن کی بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سے دہلی میں ملاقات طے پائی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے عمل میں پیش رفت ممکن ہوئی۔
XS
SM
MD
LG