فلپائن میں موسلادھار بارشوں کے باعث جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں سیلاب آنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بدھ کے روز حکام نے بتایا ہے کہ ڈاواؤ شہر کے پانچ علاقوں میں مکانات زیر آب آنے کی وجہ سے 15,000 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں، جب کہ کم از کم 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔