رسائی کے لنکس

پشاور میں اسکول کے باہر دھماکا، ایک ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پولیس حکام کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں بدھ کی صبح ایک اسکول کے باہر بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اورنو بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکا شہر کے رہائشی علاقے نوتھیا میں ایک نجی اسکول کے باہر ہوا۔ پشاور پولیس کے سربراہ لیاقت علی خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ بم جانوروں کے لیے چارہ لے جانے والی ایک گدھا گاڑی میں نصب تھا اور جوں ہی یہ اسکول کے قریب پہنچی اس میں دھماکا کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق 11 زخمی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

دریں اثناء افغانستان میں اتحادی افواج کے لیے سامان رسد لے جانے والی گاڑیوں اور ڈرائیوروں کے خلاف شدت پسندوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ دو ہفتے قبل گاڑیوں کے ایک قافلے پر حملے کے بعد اغواء کیے جانے والے تین ڈرائیوروں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں بدھ کو خیبر ایجنسی کے ایک سرحدی قصبے لنڈی کوتل سے ملی ہیں۔

XS
SM
MD
LG