رسائی کے لنکس

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت بابر آعظم کریں گے۔

پی سی بی کے چیف سلیکٹرمحمد وسیم نے پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف 18 رکنی اسکواڈ سینئرز اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہےالبتہ ٹیسٹ اسپیشلسٹ سمجھے جانے والے آل راؤنڈر فواد عالم، لیگ اسپنر یاسر شاہ اور فاسٹ بالر حسن علی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔

اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ، عبداللہ شفیق ، امام الحق، شان مسعود، اظہر علی ، سرفراز احمد، سعود شکیل، فہیم اشرف ، محمد نواز، ابرار احمد، محمد علی ، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا اور زاہد محمود شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے پانچ دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں دوسرے میچ میں نو سے 13 دسمبر تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہوں گی۔

کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کی میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم اس وقت ابوظہبی میں موجود ہے جہاں وہ 23 سے 25 نومبر تک انگلینڈ لائنز کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے بعد 27 نومبر کو مہمان ٹیم کی اسلام آباد آمد شیڈول ہے۔

XS
SM
MD
LG