دنیائے فٹ بال کا سب سے بڑا میلہ اتوار کو قطر کے دارالحکومت دوحا کے البیت اسٹیڈیم میں سجا۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کو قطر سمیت امریکی، کورین اور دیگر معروف فن کاروں نے اپنی اپنی پرفارمنس سے چار چاند لگا دیے۔ اسٹیڈیم میں شان دار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اتوار کو ہی ٹورنامنٹ کا آغاز میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان میچ سے ہوا۔ ایکواڈور نے قطر کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ اس طرح اب تک ہونے والے فٹ بال کے عالمی مقابلوں میں قطر وہ پہلا ملک بن گیا ہے جو میزبان ہو کر بھی اپنا پہلا میچ ہار گیا ہے۔
قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کا رنگا رنگ آغاز

1
اتوار کو قطر میں دنیائے فٹ بال کا سب سے بڑا میلہ سجا۔

2
افتتاحی تقریب میں قطر سمیت امریکی، کورین اور دیگر ملکوں کے کئی معروف فن کاروں نے اپنی پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگائے۔

3
دوحا کے البیت اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کا ایک منظر۔

4
فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں فن کاروں کی پرفارمنس۔