رسائی کے لنکس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

  • پاکستان کے اسکواڈ میں کوئی ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
  • جو کھلاڑی پہلی مرتبہ میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ان میں ابرار احمد، اعظم خان، عباس آفریدی، صائم ایوب اور عثمان خان شامل ہیں۔
  • پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ کے گروپ 'اے' میں رکھا گیا ہے جس میں بھارت، میزبان امریکہ، آئرلینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔ اسکواڈ میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد رضوان، افتخار احمد، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر، نسیم شاہ عباس آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

پاکستان کے اسکواڈ میں کوئی ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ جو کھلاڑی پہلی مرتبہ میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ان میں ابرار احمد، اعظم خان، عباس آفریدی، صائم ایوب اور عثمان خان شامل ہیں۔

حال ہی میں ریٹائرمنٹ سے واپس آنے والے فاسٹ بالر محمد عامر اور عماد وسیم نے آخری مرتبہ بالترتیب 2016 اور 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

دیگر آٹھ کھلاڑیوں نے 2022 میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی تھی اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ کے گروپ 'اے' میں رکھا گیا ہے جس میں بھارت، میزبان امریکہ، آئرلینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کر رہی ہے۔ سیریز کے اسکواڈ سے جن کھلاڑیوں کو ریلیز کیا گیا ہے ان میں حسن علی، سلمان علی آغا اور عرفان خان شامل ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG