فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حکمران حماس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تین فلسطینوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
حماس کے عہدیدار نے کہا کہ ان میں سے ایک کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور دو کو قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی جس پر ہفتہ کو عمل درآمد کیا گیا۔ لیکن وزارت داخلہ نے ان کے نام نہیں بتائے ہیں۔
قوانین کے مطابق سزائے موت پر عمل درآمد سے قبل فلسطین کے صدر محمود عباس کی منظوری ضروری ہے لیکن حماس نے ان سے اس ضمن میں مشاورت کو رد کر دیا تھا۔
حماس نے 2007ء میں بحر روم کی ساحلی پٹی کا کنڑول سنبھالا تھا۔