رسائی کے لنکس

پاکستانی کشمیر اور برٹش کونسل کے درمیان فروغ تعلیم کا معاہدہ


لائن آف کنڑول کے قریبی دیہات کے ایک سکول میں بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ (فائل)
لائن آف کنڑول کے قریبی دیہات کے ایک سکول میں بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ (فائل)

حکام کے مطابق پاکستانی کشمیر اور برطانوی حکومت کے درمیان یہ پہلا بار براہ راست معاہدہ ہے۔ ۔

روشن مغل

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے سرکاری سکولوں کے چھ ہزار سے زیادہ اساتذہ کی تربیت اورمعیاری تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں برطانوی ادارے برٹش کونسل کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے۔

معاہدے پر دستخط لندن میں پاکستانی کشمیر کے وزیر تعلیم سید افتخار گیلانی اور برٹش کونسل کے سربراہ سیارن ڈیوان نے پاکستانی کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی موجودگی میں کیے۔

حکام کے مطابق پاکستانی کشمیر اور برطانوی حکومت کے درمیان یہ پہلا بار براہ راست معاہدہ ہے ۔

معاہدے پر عملدرآمد کے نتیجے میں چھ ہزار اساتذہ کو تربیت فراہم کی جائے گی جس سے ساڑھے چار لاکھ طلبہ مستفید ہونگے۔

معاہدے کےتحت لاکھوں طلبہ کو انگریزی کی تعلیم بھی دی جائے گی۔

پاکستانی کشمیر کے محکمہ تعلیم کے سینٹر برائے ایجوکیشن اسسمنٹ کے کوآرڈینیٹر خواجہ جاوید اقبال نے وائس اف امریکہ کو بتایا کہ اس دو سالہ منصوبے کے تحت اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے سے تعلیمی نتائج میں بہتری آئیے گی۔

پاکستانی کشمیر میں سرکاری میں معیاری تعلیم نہ ہو نے کی وجہ سے والدین بچوں کو نجی تعلیمی اداروں میں پڑھانے پر ترجیح دیتے ہیں۔ اور ماضی میں سیاسی بنیادوں پر اساتذہ کی بھرتی سرکاری تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم پست ہو نے کی بڑی وجہ قرار دی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG