رسائی کے لنکس

پاکستان کے خلاف زمبابوے کی بیٹنگ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ہرارے میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی پہلی اننگز کی بیٹنگ جاری ہے۔

بدھ کو میچ کے دوسرے دن چائے کے وقفے تک اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

میچ کے دوسرے دن پاکستان نے 249 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا لیکن جلد ہی سعید اجمل چاتارا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

زمبابوے کی طرف سے چاتارا اور پنیانگارا نے تین، تین جب کہ شنگی ماساکاڈزا اور اتسایا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے نے جب اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو صرف 25 کے مجموعی اسکور پر اس کے ابتدائی بلے باز ماویو کو جنید خان کی گیند پر وکٹ کیپر عدنان اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

سباندا کو 31 کے انفرادی اسکور پر جنید خان جب کہ ہملٹن ماساکاڈزا کو سعید اجمل نے آؤٹ کیا۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
XS
SM
MD
LG