رسائی کے لنکس

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے 9 وکٹوں پر 249 رنز


زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے نو وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے ہیں۔

زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے نو وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے ہیں۔

دو کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں منگل کو زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اسے محض 13 کے مجموعی اسکور پر اس وقت پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب ابتدائی بلے باز محمد حفیظ پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد خرم منظور 11 رنز بنا کر پانینگارا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ یونس خان بھی زمبابوے کے باؤلروں کے سامنے نہ ٹھہر سکے اور محض تین رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بعد ازاں کپتان مصباح الحق اور اظہر علی نے کچھ دیر مزاحمت کا سامنا کیا۔ چائے کے وقفے تک پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے۔ مصباح الحق 53 اور اسد شفیق چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وقفے کے بعد بھی پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور 182 کے مجموعی اسکور پر اس کے آٹھ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

لیکن اس موقع پر سعید اجمل اور جنید خان نے نویں وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کے رن ریٹ کو سہارا فراہم کیا۔

جیند خان 17 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ پہلے دن میچ کےاختتام پر سعید اجمل 49 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے جن کا ساتھ دینے کے لیے کل راحت علی میدان میں اتریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان دورہ زمبابوے میں دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو، صفر جب کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز دو، ایک سے جیت چکا ہے۔

سنہ 2011 میں پاکستان نے زمبابوے کے اپنے آخری دورے میں میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز تین، صفر سے جیتی تھی۔
XS
SM
MD
LG