رسائی کے لنکس

کراچی میں سات لاشیں برآمد


مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان میں سے تین افراد کی شناخت ہو گئی ہے، جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی میں پیر کو سات افراد کی لاشیں ملیں جنھیں پولیس کے بقول قتل کرنے سے پہلے بظاہر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پیر کی صبح شہر کے ایک علاقے منگھو پیر میں ایک گراؤنڈ سے ملیں جن کے ’’سروں میں گولیوں‘‘ کے نشان ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان میں سے تین افراد کی شناخت ہو گئی ہے، جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

تاہم پولیس نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

دریں اثنا نا معلوم افراد نے کورنگی کے علاقے میں ایک پولیس انسپکٹر کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

کراچی میں گزشتہ کئی سالوں سے ٹارگٹ کلنگ، گینگ وار، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور دہشت گردی کی وارداتیں کی جا رہی ہیں۔

نواز شریف انتظامیہ کی ہدایت پر شہر میں رینجرز اور پولیس کا ایک مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
XS
SM
MD
LG