رسائی کے لنکس

کوئٹہ میں بم دھماکا، 3 ہلاک


دھماکے سے تباہ ہونے والے رکشے
دھماکے سے تباہ ہونے والے رکشے

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منگل کی سہ پہر ایک کار بم دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

صوبائی حکام نے بتایا کہ شہر کے مصروف علاقے سریاب روڈ پر کیے گئے اس حملے کا ہدف نیم فوجی سکیورٹی فورس ’فرنٹیئر کور‘ (ایف سی) کا ایک قافلہ تھا۔

قافلے میں شامل تین گاڑیوں میں سے ایک کو شدید نقصان پہنچا، جس میں ایف سی اہلکاروں کے علاوہ ایک افسر بھی سوار تھا۔ تاہم ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی اہلکار ہلاک نہیں ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس واقع میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد راہ گیر تھے جب کہ زخمیوں کی اکثریت شہریوں کی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بارودی مواد ایک گاڑی میں نصب تھا جس میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے سڑک پر موجود چار رکشے بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے، اور قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

XS
SM
MD
LG