رسائی کے لنکس

امریکہ: صحت کے شعبے سے متعلق نمائش میں پاکستانی کاروباری افراد کی شرکت


امریکی تجارتی سروس، انٹرنیشنل بائرز پروگرام کے تحت ہر سال پاکستان کی کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والے 150 سے 200 افراد کو امریکہ میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائشوں میں شرکت کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

پاکستان کے گیارہ کاروباری افراد نے حال ہی میں پینسلوانیا میں منعقد ہونے والی امریکی ایسوسی ایشن برائے کلینیکل کیمیاء کے 68 ویں سالانہ اجلاس اور کلینیکل لیب ایکسپو میں شرکت کی۔

اس نمائش میں پاکستانی وفد نے صحت کے شعبے میں استعمال ہونیوالی جدید ترین ٹیکنالوجی کے بارے میں جانا اور کلینیکل لیب کی ٹیسٹنگ میں متعدی بیماریوں سے لے کر اس شعبے میں ہونے والی ترقی ایسے موضوعات پر منعقدہ خصوصی نشستوں میں شرکت کی۔

اس پروگرام کے ذریعے پاکستانی اور امریکی کاروباری لوگوں کو منڈی میں نئے مواقع سے واقفیت حاصل ہوئی اور انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری سطح پر روابط قائم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر چیرل ڈیوکلو نے کہا کہ امریکی سفارتخانے کا ایک اہم مقصددونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی اور امریکی کاروباری افراد کے درمیان روابط قائم کرنا ہے۔

امریکی تجارتی سروس، انٹرنیشنل بائرز پروگرام کے تحت ہر سال پاکستان کی کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والے 150 سے 200 افراد کو امریکہ میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائشوں میں شرکت کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

اس سال نمائش میں صارفین سے متعلق الیکٹرانکس، مرغبانی اور اس کی مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات، ریستورانوں، تعمیرات، ہومیوپیتھک کی قدرتیطور پر پائی جانے والی اشیاء، اسمارٹ گرڈ ٹیکنالوجی اور بجلی کی ترسیل، تقسیم اور ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

سفارت خانے کے بیان کے مطابق یہ تجارتی میلے پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کو فروغ دینے کےحوالے سے امریکہ کے مستقل عزم کا ایک لازمی جزو ہیں۔

XS
SM
MD
LG