رسائی کے لنکس

پاکستان ٹیم اور ورلڈ الیون آج میدان میں اتریں گی


گرين شرٹس اور ورلڈ اليون کے درميان پنجہ آزمائي سے پہلے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پیر کی شام ٹرافي کي رونمائي کی گئی۔

پاکستان پر بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلنے میں چند گھنٹے رہ گئے ہیں اور قومی ٹیم بمقابلہ ورلڈ الیون کے آج ہونے والے میچ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

دونوں ٹيميں تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے وقت کے مطابق منگل کی شام سات بجے قذافي اسٹيڈيم لاہور ميں مدمقابل آئيں گي۔

پاکستاني اسکواڈ ميں شامل 16 ميں سے 10 کھلاڑي پہلي بار ہوم گراؤنڈ پر کوئي بين الاقوامي ميچ کھيليں گے جبکہ ورلڈ اليون ميں شامل صرف چار کھلاڑي ايسے ہيں جو پاکستان ميں پہلے بھی کھيل چکے ہيں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان نے آج کے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا ابتدائی اسکواڈ منتخب کرلیا ہے جن میں سے میچ کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں کا اعلان میچ شروع ہونے سے قبل کیا جائے گا۔

آزادی کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جيت کے ليے پرجوش ہیں تو ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپليسي بھي بيک فٹ پر جانے کو تيار نہيں۔

گرين شرٹس اور ورلڈ اليون کے درميان پنجہ آزمائي سے پہلے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پیر کی شام ٹرافي کي رونمائي کی گئی۔

اس موقع پر کبھي نہ ہار ماننے والے پاکستاني کپتان سرفراز احمد نے جہاں مہمانوں کي آمد پر خوشی کا اظہار کیا وہيں وہ جيت کے ليے پرجوش بھي نظر آئے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ وہ کوشش کرینگے کہ جیت کا تسلسل جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تیاری کافی اچھی ہے اور وہ سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ایک اچھی ٹیم میدان میں اتاریں گے۔

ورلڈ اليون کے کپتان فاف ڈوپليسي سات ممالک کے 14 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹيم کو يکجا کر کے مقابلے کے ليے تيار ہيں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی 20 میں کوئی ٹیم اچھی نہیں ہوتی اور جو بہتر کھیلتا ہے وہ جیت جاتا ہے۔

فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ایک اچھا مقابلہ ہو گا جس سے شائقین محظوظ ہوں گے۔

آزادی سیریز کے تینوں میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ دوسرا میچ بدھ جب کہ تیسرا اور آخری میچ جمعے کو ہوگا۔

XS
SM
MD
LG