رسائی کے لنکس

سوات: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیدو شریف گروپ آف ہاسپٹلز کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہ دوران نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ دس روز میں 125 سے زائد افراد اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔

پاکستان کے صحت افزا مقام سوات میں حالیہ دنوں میں ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کے لیے سوات کے انتظامی شہر سیدو شریف میں اتوار کو محکمہ صحت کے ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر احتیاطی تدابیر اپنانے کے لیے لوگوں میں شعور اجاگر کیا جائے جب کہ اس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے انتظامات میں ہنگامی بنیادوں پر توسیع کی جائے۔

سیدو شریف گروپ آف ہاسپٹلز کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہ دوران نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ دس روز میں 125 سے زائد افراد اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔

’’ان مریضوں کو اسپتال میں مخصوص وارڈز میں داخل کیا گیا۔ تمام طبی عملہ چوکس ہے اور ان کی نگرانی کر رہا ہے، اور لوگ بھی آرہے ہیں اپنے ٹیسٹ کروانے کے لیے اور ہم صورتحال سے نمٹنے کے لیے دستیاب وسائل میں پوری طرح تیار ہیں۔‘‘

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وادی سوات میں ڈینگی کے جراثیم کی نشونما زیادہ ہونے سے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا باعث ہے۔

ڈینگی ایک خاص قسم کے مچھر
XS
SM
MD
LG