رسائی کے لنکس

ایک اور پاکستانی کوہ پیما کا ’ماؤنٹ ایوریسٹ‘ سر کرنے کا اعزاز


ایک اور پاکستانی کوہ پیما کا ’ماؤنٹ ایوریسٹ‘ سر کرنے کا اعزاز
ایک اور پاکستانی کوہ پیما کا ’ماؤنٹ ایوریسٹ‘ سر کرنے کا اعزاز

پاکستان کے ایک اور کوہ پیما حسن سد پارہ نے دنیا کے بلند ترین پہاڑ ’ماوٴنٹ ایوریسٹ‘ کی چوٹی سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ حسن سدپارہ نے 8848 میڑ بلند اس پہاڑ کو جمعرات کی صبح سر کیا۔

اڑتالیس سالہ حسن کا تعلق اسکردو سے ہے اور اس سے قبل آٹھ ہزار سے زائد بلندی والی دنیا کی پانچ چوٹیوں کو وہ سر کر چکے ہیں جن میں کے- ٹو، نانگاپربت اور براڈ پیک شامل ہیں۔ حسن سد پارہ پہاڑ کے جنوب سے چوٹی پر پہنچے تاہم تین رکنی پاکستانی ٹیم کے دیگر دو رکن اس کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

اس مہم کا اہتمام الپائین کلب آف پاکستان (Alpine Club of Pakistan) نے کیا تھا اور ٹیم 30 مارچ کو اسلام آباد سے نیپال کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

پاکستان کے نامور کوہ پیما نذیر صابر کے بعد حسن دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے ’ماوٴنٹ ایوریسٹ‘ کی چوٹی پر پہنچ کر پاکستان کا جھنڈا لہرایا ہے۔

1953ء میں پہلی مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ کو سرکیا گیا تھا اور اُس کے بعد سے 3000 کوہ پیما اس پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG