رسائی کے لنکس

’ پاکستان آنا میری برسوں کی خواہش تھی‘


Rescuers assist a survivor pulled out from the ruin of a government building collapsed during an earthquake in Mamuju, West Sulawesi, Indonesia.
Rescuers assist a survivor pulled out from the ruin of a government building collapsed during an earthquake in Mamuju, West Sulawesi, Indonesia.

پاکستان نے بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقربیات کے لیے مجموعی طور پر 2630 ویزے جاری کیے تھے۔ بھارت کے علاوہ دوسرے ملکوں سے بھی 303 سکھ یاتری بذریعہ ہوائی جہاز لاهور پہنچ چکے ہیں۔

کنور رحمان خاں

سکھوں کے مذہبی اور روہاني پيشوا بابا گورو نانک ديو جی کے 548 ویں جنم دن کي تقريبات میں شرکت کے لیے سکھ ياتري بھارت سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ بھارت سے ڈھائی ہزار کے قریب سکھ ياتري تین خصوصي ريل گاڑي کے ذريعے لاہور کے سرحدی علاقے واہگہ ریلوے سٹيشن پہنچے۔ جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندوں نے انہیں خوش آمديد کہا۔

اس موقع پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بتايا کہ پاکستان حکومت نے بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقربیات کے لیے مجموعی طور پر 2630 ویزے جاری کیے ہیں۔ جن میں سے 303 سکھ یاتری بھارت کے علاوہ دوسرے ممالک سے بذریعہ ہوائی جہاز لاهور پہنچ چکے ہیں۔ صدیق الفاروق نے بتایا کہ مہمانوں کے لئے ہر جگہ بترين انتظامات کيے گئے ہیں۔

واہگہ ریلوے اسٹیشن پر سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
واہگہ ریلوے اسٹیشن پر سکھ یاتریوں کا خیرمقدم

ان کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب میں موجود بابا گورو نانک دیو جی کا جنم استھان کے مقام پر ہم نے ہر چیز کو نیا کر دیا ہے، اپنے سکھ بہن بھائیوں کو کوئی تکلیف نہیں ہو گی۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار سکھ بھائیوں کے ليے کچھ نيا کریں'۔

واہگہ ریلوے سٹیشن پہنچنے پر سکھوں کے جتھہ لیڈر گورو گرمیت سنگھ نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی سرکار ان کے لیے ہمیشہ ہی بہت بڑھیا انتظامات کرتی ہے جس کے لیے وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پاکستانی سرکاری کی جانب سے کیے گئے انتظامات اور عوام کی جانب سے ملنے والے پیار پر وہ انتہائی شکر گزار ہیں۔ یہاں آ کر ہمارا من بہت بڑا ہو جاتا ہے۔

سکھ یاتریوں کے راہنما
سکھ یاتریوں کے راہنما

پاکستان پہنچنے پر سکھ خواتین بھی انتہائی خوش دکھائی دیں۔ یاتریوں میں شامل چند خواتین پہلی بار پاکستان آئی ہیں۔ سکھ یاتری پریم کور نے وائس آف امریکہ سے بات کر ہوئے بتایا کہ انہیں پاکستان آ کر بہت اچھا لگا ہے۔

'پاکستان آنا میری برسوں پرانی خواہش تھی، جو آج پوری ہوئی ہے۔ میرے بزرگ بھی اسی دھرتی کے ہیں'۔

ایک اور سکھ سپنا کور نے بتایا کہ یہاں انہیں اميد سے زياده پیار مل رہا ہے، پاکستان کي زمين ان کے ليے بہت مقدس ہے۔

'پاکستان آنے سے پہلے بہت سی غلط فہمیاں دل میں تھیں، لیکن یہاں آ کر سب دور ہو گئیں ہیں، یہ ہمارے پرکھوں کی زمین ہے، یہاں میں عبادت کرونگی تو دل ہلکا ہو جائے گا'۔

بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی مرکزی تقربیات 5 نومبر 2017 کو وسطی پنجاب کے ننکانہ صاحب میں ادا کی جائیں گی۔ سکھ ياتري اپنے روحاني اور مذہبي پيشوا کے جنم دن کي تقريبات کے ليے دس روز پاکستان ميں قيام کريں گے۔ اس دوران وہ لاہور، ننکانہ صاحب اور حسن ابدال جائيں گے۔

XS
SM
MD
LG