رسائی کے لنکس

روسی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی


روس کے وزیراعظم ولادیمر پوٹن
روس کے وزیراعظم ولادیمر پوٹن
روس، پاکستان، تاجکستان اور افغانستان کے سربراہان کا اسلام آباد میں آئندہ ہفتے ہونے والا چار ملکی اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس دو روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی آمد بھی متوقع تھی جو کسی روسی سربراہ مملکت کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوتا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں اجلاس ملتوی کیےجانے کی وجوہات بتائے بغیر کہا ہے کہ 2 سے 3 اکتوبر تک ہونے والے سربراہ اجلاس کی نئی تاریخیں سفارتی ذرائع سے مہمان ملکوں کے سربراہان کی سہولت کو مدنظر رکھ کر طے کی جائیں گی۔

’’صدرِ پاکستان کے نام ایک خط میں صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ وہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے پاکستان اور روس کے تعلقات مضبوط کرنے اور تجارتی و اقتصادی منصوبوں میں باہمی پیش رفت کے متمنی ہیں۔‘‘

دفترخارجہ کے بیان کے مطابق صدر زرداری کے نام خط میں اُن کے روسی ہم منصب نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ دونوں رہنما مستقبل میں مناسب وقت پر ملاقات کرسکیں گے اور ’’ہم روس میں آپ کا خیر مقدم کرنے کے لیے بھی ہمیشہ تیاررہیں گے‘‘۔
XS
SM
MD
LG