رسائی کے لنکس

کراچی میں فائرنگ، معروف قوال امجد صابری قتل


امجد صابری (فائل فوٹو)
امجد صابری (فائل فوٹو)

فائرنگ سے امجد صابری اور ان کے ساتھ گاڑی میں موجود ایک اور شخص شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن امجد صابری جانبر نہ ہوسکے۔

پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کو بدھ کی سہ پہر کراچی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

امجد صابری کی گاڑی پر لیاقت آباد کے علاقے میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کی۔

فائرنگ سے 45 سالہ امجد صابری اور ان کے ساتھ گاڑی میں موجود ایک اور شخص شدید زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن امجد صابری جانبر نہ ہو سکے۔

کراچی میں قوال امجد صابری کو نشانہ بنایا گیا
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:20 0:00

حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے جب کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔

امجد صابری ان دنوں ایک نجی ٹی وی چینل پر رمضان کی خصوصیات کا حصہ تھے۔

امجد صابری پاکستان کے معروف قوال غلام فرید صابری کے صاحبزادے تھے۔ فرید صابری اور ان کے بھائی مقبول صابری کی جوڑی کی گائی ہوئی قوالیاں دنیا بھر میں ان کی شہرت کا باعث بنیں۔

امجد صابری دنیا کے مختلف ملکوں میں قوالی پیش کر کے داد سمیٹنے کے علاوہ بھارت کی مختلف فلموں کے لیے بھی قوالیاں گا چکے تھے۔

انھوں نے اپنے والد اور چچا کی گائی ہوئی بہت سی قوالیوں کو نئے سازوں کے ساتھ دور حاضر کے مطابق گا کر انھیں مزید مقبول عام بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان میں "تاجدار حرم" اور "بھر دو جھولی" خاص طور پر نمایاں ہیں۔

XS
SM
MD
LG