رسائی کے لنکس

پولیس اہلکاروں کی توند عذاب جان


پنجاب پولیس کے اہلکار بڑھی ہوئی توند اور موٹی کمر سے پریشان
پنجاب پولیس کے اہلکار بڑھی ہوئی توند اور موٹی کمر سے پریشان
پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل کی طرف سے کمر اور توند کم کرنے کے لیے دی جانے والی ابتدائی مہلت کے خاتمے پر ایسے پولیس اہلکاروں کے خلاف منگل سے تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جو واضح احکامات کے باوجود اپنا وزن کم کرنے میں ناکام رہے۔

آئی جی پنجاب حبیب الرحمٰن نے اپنے محکمے کے ایک لاکھ 75 ہزار اہلکاروں کو 30 جون تک اپنی کمر کا سائز 38 انچ تک کرنے ڈیڈ لائن دے رکھی تھی اور اس معیار پر پورا نا اترنے کی پاداش میں عہدیداروں کو عملی فرائض کی انجام دہی سے روکنے کے احکامات بھی دے رکھے تھے۔

صوبائی پولیس کی ترجمان نبیلہ غضنفر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا کہ پنجاب پولیس کی انتہائی تربیت یافتہ ایلیٹ فورس میں شامل زائد الوزن ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے جو اہم سرکاری شخصیات کی حفاظت پر معمور تھے۔

’’ایلیٹ فورس کے 60 جوانوں کو مس فٹ ہونے کی وجہ سے ان کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے‘‘۔
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:31 0:00

’’ایلیٹ فورس کے 60 جوانوں کو مس فٹ ہونے کی وجہ سے ان کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے‘‘۔
نبیلہ غضنفر



نبیلہ غضنفر کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کی کمر کی پیمائش سات جولائی کو ہو گی۔

’’جب رپورٹ آجائے گی کہ تو ایسے اہلکار جن کے وزن میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے ان کو کچھ وقت مزید دے دیا جائے تاکہ وہ مطلوبہ معیار تک پہنچ سکیں‘‘۔

حالیہ ہفتوں میں پولیس افسران اور اہلکار معمول کے فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ اپنی کمر اور توند کم کرنے کے لیے باقاعدگی سے ورزش کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ چاق و چوبند پولیس اہلکار ہی ڈاکوں اور جرائم پیشہ گروہوں میں شامل افراد کا تعاقب کر کے انھیں گرفتار کر سکتے ہیں اسی لیے صوبائی پولیس کے تمام اہلکاروں کو جسمانی طور پر فٹ اور چست کرنے کے لیے انھیں وزن کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

محتاط اندازے کے مطابق پنجاب پولیس کے پچاس فیصد سے زائد اہلکاروں کا وزن مقررہ حد سے زیادہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پولیس کا کردار انتہائی اہم ہے اور انسپکٹر جنرل کے احکامات کے مطابق محکمے کے تمام افسران و اہلکار اگر خود کو جسمانی طور پر فٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے تو اس سے یقیناً ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
XS
SM
MD
LG