رسائی کے لنکس

اورکزئی میں دھماکا، پانچ افراد ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

دھماکا خیز مواد ایک گدھا گاڑی پر رکھا گیا تھا اور درہ حسن نامی بازار میں اس ریمورٹ کنڑول بم میں دھماکا کیا گیا۔

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی میں جمعرات کو ایک بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔

قبائلی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک گدھا گاڑی پر رکھا گیا تھا اور درہ حسن نامی بازار میں اس ریمورٹ کنڑول بم میں دھماکا کیا گیا۔

جس وقت یہ دھماکا ہوا، بازار میں بڑی تعداد میں لوگ خریداری میں مصروف تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دریں اثناء جمعرات کو ہی صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں ایک ’سی ڈیز‘ کی دکان کے باہر دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
XS
SM
MD
LG