رسائی کے لنکس

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان 393 رنز بنا کر آؤٹ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا اور محض 79 رنز پر اس کے چار اہم کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اپنی اننگز میں 393 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس کے بعد اس کے باؤلروں نے قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دبئی میں میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی اننگز 281 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی۔ اس کے تقریباً سب ہی نمایاں بلے باز آؤٹ ہو چکے تھے لیکن سرفراز احمد نے کیوی باؤلروں کا جم کر مقابلہ کیا اور اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سینچری مکمل کی۔

وہ 16 چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس اننگز میں اظہر علی 75 اور یونس خان 72 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ساؤتھی نے تین، بوئلٹ اور سوڈھی نے دو، دو جب کہ کریگ، نیشم اور مک کلم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا اور محض 79 رنز پر اس کے چار اہم کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

چوتھے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے تھے اور اسے پاکستان پر 177 رنز کی برتری حاصل تھی۔

کریز پر ٹیلر 77 رنز کے ساتھ موجود تھے جب کہ ان کا ساتھ کریگ دے رہے تھے۔

پاکستان کی طرف سے ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

تین کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG