پاکستان کے نئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی کابینہ میں مزید پندرہ ارکان شامل ہوگئے ہیں۔
حکمران اتحاد میں شامل اہم جماعت مسلم لیگ ق کے آٹھ وزراء اورسات وزراء مملکت نے پیر کو حلف اٹھا لیا۔ اس اضافے کے بعد وفاقی کابینہ میں شامل وزراء کی مجموعی تعداد35جبکہ وزرائے مملکت کی تعداد18ہوگئی ہے۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ۔ صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزراء اور وزرا مملکت سے حلف لیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے ۔
حلف اٹھانے والے وفاقی وزراء میں شیخ وقاص اکرم،طالب نکئی ،لیاقت عباس بھٹی،سرداربہادرخان، انور حسین چیمہ ،جام یوسف ،چوہدری وجاہت اورغوث بخش مہرشامل ہیں جبکہ راناآصف توصیف، اکرم مسیح گل، نعمان لنگڑیال،سعیدخان مندوخیل،غیاث میلہ ، خواجہ شیراز اورشاہجہان یوسف وزراء مملکت ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1