رسائی کے لنکس

پشاور: مسافر وین میں بم دھماکے سے کم ازکم نو ہلاک

دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تابوت لے جائے جارہے ہیں۔
دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تابوت لے جائے جارہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے قریب متنئی بازار کے وسط میں پیش آیا۔ جہاں ایک مسافر وین کے عقبی حصے میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہفتہ کی سہ پہر ایک مسافر وین میں ہونے والے بم دھماکے سے کم ازکم نو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے قریب متنئی بازار کے وسط میں پیش آیا۔ جہاں ایک مسافر وین کے عقبی حصے میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔

ہلاک و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل بھی اس علاقے میں مسافر گاڑیوں پر بم حملے کیے جاتے رہے ہیں جن میں زیادہ تر قبائلی علاقوں میں امن لشکر کے رضا کاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

صوبہ خیبر پختونخواہ سے ملحقہ قبائلی علاقے شدت پسندوں کی آماجگاہ ہیں جہاں سکیورٹی فورسز ان کے خلاف کارروائیوں میں بھی مصروف ہیں۔
XS
SM
MD
LG