رسائی کے لنکس

خصوصی کمیٹی کو مزیدوقت درکارہوگا: صدرپی ایف یو جے


خصوصی کمیٹی کو مزیدوقت درکارہوگا: صدرپی ایف یو جے
خصوصی کمیٹی کو مزیدوقت درکارہوگا: صدرپی ایف یو جے

اعلیٰ عدالت کے ججوں کے بارے میں میڈیامیں کئی دنوں سے گردش کرنے والی خبروں کاخصوصی نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کی سپریم کورٹ نے یہ معلوم کرنے کے لیے کہ اِن خبروں سے حکومت اور عدلیہ میں کس طرح کشیدگی پیدا ہوئی، ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔ ادھر وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اِس تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔اِس چھ رکنی کمیٹی کے چیرمین آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)کے صدر حمید ہارون ہیں۔

کمیٹی کے رُکن اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر ، پرویز شوکت نے پیر کے روز ٹیلفورن انٹرویو میں ‘ وائس آف امریکہ’ کو بتایا کہ کمیٹی نے ابتدائی طور پر جائزہ لیا ہے کہ اِس حوالے سے کون سے ٹیلی ویژن چینل نے کیا خبر چلائی، اور اخبارات اور ٹاک شوز کا ریکارڈ بھی اکٹھا گیا کیا ہے۔ اِس سلسلے میں اُنھوں نے بتایا کہ ‘ آج’ ٹیلی ویژن کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ دوسری طرف، کمیٹی کا کہنا ہے کہ جانچ پڑتال کا معاملہ گھمبیر ہے جِس کے لیے چوبیس گھنٹے کافی نہیں، بلکہ مزید وقت درکار ہے۔

آڈیو سنیئے:

XS
SM
MD
LG