رسائی کے لنکس

سات پاکستانی رینجرز ایل کار ہلاک کرنے کا بھارتی دعوی مسترد


جمعہ کی شب فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ورکنگ باؤنڈی یا لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج یا رینجرز کے اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر درست نہیں۔

پاکستان کی فوج نے بھارت کی سرحدی فورس ’بی ایس ایف‘ کے اس دعویٰ کی ترید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں سات پاکستانی اہلکار مارے گئے۔

جمعہ کی شب فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ورکنگ باؤنڈی یا لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج یا رینجرز کے اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر درست نہیں۔

بھارتی سرحدی فورس ’بی ایس ایف‘ نے جمعہ کو دعویٰ کیا تھا کہ کشمیر کی سرحد پر فائرنگ میں پاکستانی رینجرز کے سات اہلکار مارے گئے۔

پاکستانی فوج کی طرف سے اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کی تو تردید کی گئی لیکن یہ بھی بتایا گیا کہ جمعہ کو کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے علاوہ شکر گڑھ سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر دونوں ممالک کی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

رواں ہفتے ہی پاکستانی حکام کی طرف سے کہا گیا کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے کیرالا سیکٹر میں فائرنگ سے ایک شہری ہلاک جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے اُن سے اس واقعہ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ہی ممالک ایک دوسرے پر فائرنگ میں پہل کا الزام لگاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG