رسائی کے لنکس

پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا


پاکستان بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

سری لنکا میں جاری 'ٹی20 ورلڈ کپ' کے 'سپر -8' مرحلے کے 'گروپ2' کے آخری میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو ایک رن سے ہرادیا ہے جس کے بعد پاکستان بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

'سپر – 8' مرحلے کے گروپ 1 سے میزبان سری لنکا اور ویسٹ انڈیز جب کہ گروپ 2 سے آسٹریلیا پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے جنوبی افریقہ کو اس میچ میں 31 رنز سے شکست دینا تھی۔ لیکن قسمت نے بھارتی ٹیم کے ساتھ یاوری نہ کی اور وہ میچ جیتنے کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

منگل کو کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔

جواباً جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 5ء19 اوورز میں 151 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی اور بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان جمعرات کو پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گا جب کہ دوسرا سیمی فائنل جمعے کو ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔

عالمی کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG