ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔
پیر کو پالیکیلے میں کھیلے جانے والے میچ کا فیصلہ سوپر اوور میں ہوا جس میں نیوزی لینڈ نے چھ گیندوں پر 17 رنز بنائے۔
ہدف کو حاصل کرنے کے لیے آنے والے ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگایا جب کہ ان کے ساتھی بلے باز سیموئیل نے آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بینٹنگ کی دعوت دی تھی جو 19.3 اوورز میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جواب میں نیوزی لینڈ مقررہ بیس اوورز میں 139 ہی بنا سکے جس کے باعث میچ برابر ہوگیا اور فیصلے کے لیے سوپر اوور کھیلا گیا۔