رسائی کے لنکس

سیلابوں سے پاکستان کو ساڑھے نو ارب ڈالر کا نقصان پہنچا


سیلابوں سے پاکستان کو ساڑھے نو ارب ڈالر کا نقصان پہنچا
سیلابوں سے پاکستان کو ساڑھے نو ارب ڈالر کا نقصان پہنچا

پاکستانی عہدے داروں نے کہا ہے کہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے جائزوں کے مطابق ملک میں تباہ کن سیلابوں سے پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ ساڑھے نو ارب ڈالر ہے۔

اس تخمینے میں اس سال مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلابوں میں جائیدادوں، فصلوں اور بنیادی ڈھانچے کے بہہ جانے سے ہونے والے نقصانات شامل ہیں۔

وزارت مالیات کے عہدے داروں نے بدھ کے روز کہا ہے سیلابوں سے قومی انفراسٹرکچر کو پہنچے والے نقصان کی تعمیر نو اور متاثرہ افراد کی بحالی پر مزید 30 ارب ڈالر لگیں گے۔

پاکستان کے رقبے کا پانچواں حصہ ان سیلابوں کی زد میں آیا، 1700 افراد ہلاک ہوئے اور متاثرین کی تعداد دو کروڑ سے زیادہ ہے۔

توقع ہے کہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تخمینے ، جمعرات کے روز برسلز میں فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان کے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔

اقوام متحدہ پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کی ہنگامی کوششوں میں مدد کے لیے دو ارب ڈالر سے زیادہ کی اپیل کر چکی ہے۔



XS
SM
MD
LG