رسائی کے لنکس

لاہور: خودکش بم دھماکے میں 10 ہلاک


Tân Thủ tướng Shinzo Abe (hàng đầu, giữa) va các bộ trưởng chụp bức ảnh sau khi họp lần đầu tiên tại tư dinh Thủ tướng ở Tokyo.
Tân Thủ tướng Shinzo Abe (hàng đầu, giữa) va các bộ trưởng chụp bức ảnh sau khi họp lần đầu tiên tại tư dinh Thủ tướng ở Tokyo.

لاہور کے ایک گنجان آباد علاقے میں منگل کی شام ہونے والے ایک طاقتور بم دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

لاہور کے ایس پی رانا فیصل نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاٹی گیٹ کے قریب ایک پولیس چیک پوسٹ پر کیا گیا یہ حملہ خودکش بمبار کی کارروائی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور کو پولیس اہلکاروں نے جونہی تلاشی کے لیے روکا تو اُس نے اپنے جسم سے بندھے بارود میں دھماکا کر دیا۔

میو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر زاہد نے صحافیوں کو بتایا کہ اس واقعہ میں کم از کم 52 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 15 کی حالت تشویش ناک ہے۔
زخمیوں میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور کی عمر تقریباً 14سال تھی تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اُس کا ہدف قریب ہی اقلیتی شعیہ مسلمان برادری کا ماتمی جلوس تھا یا پھر داتا دربار میں جاری سالانہ عرس کی اختتامی تقریب۔

لاہور کے ضلعی رابطہ افسر احد خان چیمہ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ماتمی جلوس میں شامل ہونے والوں کی تلاشی کے لیے یہ چیک پوسٹ قائم کی گئی تھی تاہم اُن کے مطابق جلوس کا راستہ اس چوکی سے کافی دور تھا ۔

گذشتہ سال جولائی میں داتا دربار میں یکے بعد دیگرے دو خودکش بم حملوں میں 40 سے زائد زائرین ہلاک اور 200 زخمی ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG