رسائی کے لنکس

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق


بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق

الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ملک میں آئندہ ہونے والےعام انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کرنے اور انتخابی فہرستوں میں اُن کے ناموں کے اندراج کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے سیکرٹری اشتیاق احمد کی سربراہی میں میں منگل کو ہونے والے کمیشن کے ایک اجلاس میں کیے گئے اس فیصلے کے بعد 37 لاکھ پاکستانی تاریکین وطن آئندہ انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔

اجلاس میں وزارت خارجہ اور وزارت قانون و انصاف کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور شرکا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے اور پاکستانی سفارت خانوں میں پولنگ بوتھ قائم کرنے کے علاوہ دیگر امکانات پر بھی غور کیا۔ تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG