رسائی کے لنکس

خیبرپختونخواہ میں 5.5 شدت کا زلزلہ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہِ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں سطح زمین سے 207 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے مرکزی شہر پشاور سمیت مختلف اضلاع میں اتوار کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔


زلزلے کی شدت
5.5 ریکارڈ کی گئی اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کا مرکز افغانستان میں کوہِ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں سطح زمین سے 207 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں۔

محل وقوع کے اعتبار سے پاکستان ایسے خطے میں واقع ہے جہاں زیر زمین چٹانوں یعنی ٹک ٹانک پلیٹس کے مسلسل ٹکراؤ کی وجہ سے طاقتور زلزلوں کا احتمال رہتا ہے۔

ملک کی 65 سالہ تاریخ کا سب سے تباہ کن زلزلہ اکتوبر 2005ء میں آیا تھا جس سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اورشمالی علاقوں میں 74 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG