رسائی کے لنکس

جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ


جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ
جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ

افغان سرحد سے ملحق جنوبی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں منگل کو مشتبہ امریکی میزائل حملے میں کم ازکم تین مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

بیرمل کے علاقے میں بغیر پائلٹ کے طیارے یا ڈرون سے داغے گئے میزائلوں کا ہدف عسکریت پسندوں کی ایک گاڑی بتائی گئی ہے۔

پاکستان کے اس دور دراز سرحدی علاقے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی رسائی نہ ہونے کے باعث غیر جانبدار ذرائع سے ایسے حملوں کی مستند معلومات کا حصول تقریباً ناممکن ہے۔

ایک ہفتہ قبل ایبٹ آباد میں امریکی فورسز کے خفیہ آپریشن میں القاعدہ کے مفرور سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے واقعے کے بعد پاکستانی علاقے میں یہ دوسرا مبینہ امریکی ڈرون حملہ ہے۔ اس سے قبل ہونے والے حملے میں شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں کم ازکم 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG