رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں چار مبینہ جنگجو ہلاک


شمالی وزیرستان میں جمعہ کی صبح ایک مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں کم ازکم چارمبینہ عسکریت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام اورقبائلیوں کا کہنا ہے کہ بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے یا ڈرون سے داغے گئے دو میزائل خطے کے انتظامی مرکزمیران شاہ میں ایک گھر پرلگے جس سے عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی۔

افغانستان کی سرحد پر واقع یہ قبائلی علاقہ مقامی و افغان طالبان اور القاعدہ سے منسلک جنگجوؤں کی آماجگاہ تصور کیا جاتا ہے۔

امریکہ کا الزام ہے کہ اس پاکستانی خطےمیں قائم اپنی محفوظ پناہ گاہوں سے طالبان باغی سرحد پار امریکی اورنیٹو افواج پر حملے کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG