رسائی کے لنکس

دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے: قاضی خلیل اللہ


اطلاعات کے مطابق امریکہ کے محکمہ دفاع نے اس بات کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ پاکستان کے شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن سے حقانی نیٹ ورک کو نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ ’اتحادی اعانتی فنڈ‘ کی واجب الادا قسط کی ادائیگی سمیت تمام اُمور پر بات چیت کر رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ کے محکمہ دفاع نے اس بات کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ پاکستان کے شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن سے حقانی نیٹ ورک کو نقصان پہنچا ہے۔

اس توثیق کے بغیر امریکہ کی طرف سے پاکستان کو دیے جانے والے اتحادی اعانتی فنڈ کی واجب الادا قسط جاری نہیں کی جا سکتی۔

حالیہ ہفتوں میں افغانستان میں پے در پے دہشتگردی کے واقعات کے بعد کابل نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان میں اب بھی دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہیں جنہیں شدت پسند سرحد پار کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں اس تاثر کی تردید کی کہ پاکستان ان دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا جو افغانستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پاکستان اور افغانستان کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے اور پاکستان کی نظر میں کوئی اچھا یا برا دہشتگرد نہیں۔

اتحادی اعانتی فنڈ سے متعلق خبروں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے سمیتپر دیگر مسائل پر متعدد اجلاس ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے بھی کہا تھا کہ امریکہ کی طرف سے اتحادی اعانتی فنڈ کی واجب الادا قسط کے ضمن میں پیچیدگیوں اور اعتراضات کو جلد دور کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ ستمبر میں امریکہ میں نیا مالیاتی سال شروع ہونے سے قبل اس مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔

امریکہ پاکستان کو یہ فنڈ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہونے والا اخراجات کی مد میں ادا کرتا ہے۔

اس فنڈ کی معیاد 2014 میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد مکمل ہونا تھی مگر امریکہ نے قانون سازی کے ذریعے اس میں ایک سال کی توسیع کر دی تھی مگر یہ شرط بھی شامل کی گئی تھی کہ اس کی ادائیگی سے قبل سیکرٹری دفاع اس بات کی توثیق کریں گے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن سے حقانی نیٹ ورک کے ٹھکانے اور نقل و حمل کی آزادی متاثر ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG