رسائی کے لنکس

سعید اجمل کی کرکٹ کے عالمی ایوارڈز کے لیے نامزدگی


سعید اجمل (فائل فوٹو)
سعید اجمل (فائل فوٹو)

پاکستانی اسپنر کو آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کے علاوہ ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے بہترین کھلاڑیوں کے شعبے میں بھی نامزد کیا گیا۔

پاکستان کے اسپن باؤلر سعید اجمل کو کرکٹ کی عالمی تنظیم نے تین مختلف شعبوں میں سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔

پیر کو آئی سی سی کی طرف سے مختلف شعبوں میں ایوارڈز کے لیے دنیائے کرکٹ کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

سعید اجمل کو آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کے علاوہ ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی
میچوں کے بہترین کھلاڑیوں کے شعبے میں نامزد کیا گیا۔

پاکستان ہی کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والوں میں شامل ہیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں جبکہ فاسٹ باؤلر جنید خان کا نام آئی سی سی کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے مختص ایوارڈ کی نامزدگیوں میں شامل ہے۔

مزید برآں سال کے بہترین ایمپائرز کے ناموں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے علیم ڈار کا نام بھی شامل ہے۔ علیم ڈار گزشتہ تین سالوں سے مسلسل یہ ایوارڈ جیتتے آرہے ہیں۔

کلائیو لوئڈ، مارون اتاپتو، کارل ہوپر، ٹوم موڈی اور کارل کونر پر مشتمل پانچ رکنی پینل نامزدگیوں میں سے انتخاب کرے گا اور ایوارڈ کی تقریب 15 ستمبر کو منعقد ہوگی۔
XS
SM
MD
LG