پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے منتخب کی گئی ٹیم سے مطمیئن ہیں اور انھیں امید ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں نے حالیہ مہینوں میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور وہ پراعتماد ہیں کہ وہ اس کا مظاہرہ آئندہ ماہ ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی کریں گے۔
’’سارے نوجوان کھلاڑی بڑے ٹیلنٹڈ ہیں، مشکل کنڈیشنز میں کھیلتے آئے ہیں پرفارم کرتے آئے ہیں۔‘‘
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں سب ہی ٹیمیں بہت اچھی ہیں اور ان مقابلوں میں آگے بڑھنے کے لیے بھرپور انداز میں مقابلہ کرنا ہوگا۔
’’متوازن ٹیم کی وجہ سے میچ جیتا جاسکتا ہے۔ باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں کھلاڑیوں کو اپنا اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا‘‘۔
پاکستانی ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی سے قبل اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے ساتھ دو میچ کھیلنا ہیں جو مصباح الحق کے بقول کھلاڑیوں کو وہاں کے ماحول اور آب و ہوا سے ہم آہنگ ہونے میں معاونت فراہم کریں گے۔