پاکستان نے جمعرات سے آسٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ میں شروع ہونے والے تیسرے کرکٹ میچ کے لیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جِس میں نائب کپتان کامران اکمل، فیصل اقبال اور مصباح الحق شامل نہیں ہیں۔
بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ کے شعبے میں بھی پاکستان ٹیم میں تبدیلی کی گئی ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر فِٹ ہو کر پاکستان ٹیم میں واپس آ گئے ہیں، جب کہ محمد سمیع کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ بیٹنگ میں مصباح الحق اور فیصل اقبال کی جگہ خرم منظور اور سابق کپتان شعیب ملک کو ٹیم میں واپس لے لیا گیا ہے۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو پہلے ہی دو صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔
جمعرات کوپاکستان کی جانب سے نوجوان وکٹ کیپر سرفراز احمد پاکستان کی طرف سے اپنا پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔
سابق فاسٹ باؤلر جلال الدین نے وائس آف امریکہ کو خصوصی گفتگو میں بتایا کہ کامران اکمل کی جگہ سرفراز احمد کو بطور وکٹ کیپر موقع دینا نہ صرف کامران اکمل بلکہ پاکستان ٹیم کے لیے بہتر فیصلہ ہے اور یہ کہ پاکستان ٹیم کے کوچ انتخاب عالم کی حکمتِ عملی پہلے دو میچوں میں کارآمد ثابت نہیں ہو سکی۔
انھوں نے کہا کہ وہ سرفراز کے حق میں اِس لیے ہیں کہ کامران اکمل نے آخری میچ میں کئی کیچ ڈراپ کیے تھےجِس پر وہ پریشر میں آ گئے تھے، اِس لیے ضروری ہو گیا تھا کہ کامران کو آرام کا موقع دیا جائے۔
نوجوان وکٹ کیپر سرفراز احمد پاکستان کی طرف سے اپنا پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ کھیلیں گے
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1