رسائی کے لنکس

خاتون سے ہینڈ گرنیڈ برآمد، مزار شریف میں پاکستانی قونصل خانہ بند


 پاکستان افغان سرحد اسپین بولدک، : فائل فوٹو
پاکستان افغان سرحد اسپین بولدک، : فائل فوٹو

خاتون سے ہینڈ گرنیڈ برآمد، مزار شریف میں پاکستانی قونصل خانہ بند
پاکستان نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں پاکستانی قونصلیٹ کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک افغان خاتون ہینڈ گرنیڈ لے کر مزار شریف کے قونصل خانہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی جسے ناکام بنادیا گیا تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد قونصل خانہ بند کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان خاتون اپنے ذاتی سامان میں ہینڈ گرنیڈ لے کر قونصل خانہ میں داخل ہو رہی تھی کہ پولیس نے اُسے روکا اور حراست میں لے لیا۔

پولیس خاتون سے تفتیش کر کے اس مبینہ منصوبے کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

کابل میں پاکستانی سفارت خانے اس معاملے سے افغانستان کے دفتر خارجہ کو آگاہ کیا ہے اور ان سے مزار شریف قونصل خانے کو فول پروف سیکورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان نے افغانستان سے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد اُسے آگاہ کیا جائے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک قونصل خانے کو فول پروف سیکورٹی فراہم نہیں کی جاتی قونصل خانہ بند رہے گا۔

ماضی میں بھی قندھار سمیت افغانستان کے کئی شہروں میں سکیورٹی خدشات کی بنا پر پاکستانی قونصل خانے بند کیے گئے ہیں۔

پاکستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت سفارت خانوں اور عملے کو سکیورٹی فراہم افغان حکومت کی ذمہ داری ہے۔

XS
SM
MD
LG