پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں اتوار کو ایک مشتبہ امریکی میزائل حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام نے بتایا ہے کہ بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے یا ڈرون سے کیے گئے اس حملے کا ہدف خوشحالی توری خیل نامی گاؤں میں ایک مکان تھا جس پر چھ میزائل داغے گئے۔
پاکستانی علاقوں میں امریکی ڈرون حملے دوطرفہ تعلقات میں کشیدگی کی ایک بڑی وجہ بن چکے ہیں۔
حکومت پاکستان ان کارروائیوں کی فوری بندش کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ اس کا ماننا ہے کہ ان سے خطے میں شدت پسندی اور امریکہ مخالف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔