رسائی کے لنکس

امریکہ شمسی ایئربیس خالی کر دے: پاکستان


امریکہ شمسی ایئربیس خالی کر دے: پاکستان
امریکہ شمسی ایئربیس خالی کر دے: پاکستان

پاکستان کے وزیر دفاع نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں شمسی ایئر بیس کو خالی کر دے جہاں سے ان کے بقول طالبان اور القاعدہ کے شدت پسندوں کے خلاف ڈرون حملے کیے جاتے ہیں۔

وزیر دفاع کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف گزشتہ ماہ پاکستان میں کیے گئے ایک خفیہ امریکی فوجی آپریشن کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہوائی اڈہ پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں۔ تاہم ہوائی اڈہ پر امریکی ڈرون طیاروں اور فوجیوں کی موجودگی سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔

امریکہ پاکستان میں انتہائی غیر مقبول ڈرون حملوں کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کرتا ہے۔ تاہم امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور امریکی افواج ہی وہ واحد طاقت ہیں جنھوں نے خطے میں ڈرون طیارے تعینات کر رکھے ہیں۔

امریکی حکام کا موقف ہے کہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں القاعدہ کی قیادت بہت حد تک کمزور ہوئی ہے۔

پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ نے بدھ کے روز وزیردفاع کے حوالے سے کہا تھا کہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان موجود اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے۔ تاہم احمد مختار کے مطابق فریقین ’’ساتھ بیٹھ کر اور مشترکہ کاروائیاں کرکے‘‘ اپنے تعلقات کو دوبارہ معمول پر لا سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG