رسائی کے لنکس

نوشہرہ: پولیس کی گاڑی پر بم حملے میں ایک ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پولیس حکام کے مطابق صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع نوشہرہ میں جمعرات کو پولیس کی ایک گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک راہ گیر ہلاک جب کہ پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری عہدیداروں کے مطابق پولیس کی گاڑی اکوڑہ خٹک کے علاقے میں کھڑی تھی جب اُسے بم سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں دو سے تین کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

ضلع نوشہر ہ میں اس سے قبل بھی عسکریت پسندحملے کر چکے ہیں ۔

گذشتہ روز پشاور کے قریب پولیس کی ایک چوکی پر جدید ہتھیاروں سے لیس لگ بھگ 100 شدت پسندوں نے حملہ کر کے دو اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ پشاور پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں 15 جنگجو بھی مارے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG