رسائی کے لنکس

ایشیا ہاکی کپ:جاپان کے خلاف پاکستان کی سات گول سے فتح


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ ٹورنامنٹ اس لحاظ سے انتہائی اہم ہے کہ اس کی فاتح ٹیم 2014 میں ہونے والے ہاکی کے عالمی کپ میں حصہ لینے کی اہل ہوگی۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے جانے والے نویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے جاپان کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی۔

پاکستان کی طرف سے محمد وقاص،محمد توثیق اور کپتان محمد عمران نے دو، دو گول اسکور کیے۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ اتوار کو میزبان ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔

اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی آٹھ ٹیمو ں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پول اے میں پاکستان کے علاوہ میزبان ملائیشیا، جاپان اور چائنیز تائپی جبکہ پول بی میں بھارت،جنوبی کوریا، اومان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یہ ٹورنامنٹ اس لحاظ سے انتہائی اہم ہے کہ اس کی فاتح ٹیم 2014 میں ہونے والے ہاکی کے عالمی کپ میں حصہ لینے کی اہل ہوگی۔

پاکستان اور بھارت تین، تین بار جبکہ دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا دو بار ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت چکا ہے۔ جبکہ جنوبی کوریا کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان آٹھ ٹیموں میں سے ساتویں نمبر پر آیا تھا جس کے بعد آئندہ ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے لیےاس کا ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنا ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری بار ایشیا کپ 1989 میں جیتا تھا۔ گذشتہ ایونٹ (2009 ) میں پاکستان کو فائنل میں جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
XS
SM
MD
LG