رسائی کے لنکس

’وزیر اعظم کے شکایت سیل کو اینتھریکس سفوف موصول ہوا تھا‘


وزیر اعظم ہاؤس
وزیر اعظم ہاؤس

پاکستان میں عہدے داروں نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں وزیر اعظم کے شکایت سیل کو اکتوبر میں موصول ہونے والے ایک پارسل میں مہلک بیماری اینتھریکس کا سبب بننے والا سفوف موجود تھا۔

وزیر اعظم کے ترجمان اکرم شہیدی نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ پارسل صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو سے ارسال کیا گیا تھا۔

لیبارٹری تجزیے سے پارسل میں اینتھریکس سفوف کی موجودگی ثابت ہونے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے اس سلسلے میں مزید تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اہلکاروں کی ایک ٹیم جامشورو بھیج رکھی ہے۔

مقامی و بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اس واقعہ کو پاکستان میں اینتھریکس سفوف کے ذریعے حملے کی بظاہر پہلی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

اس سے قبل 2001ء میں امریکہ میں اینتھریکس کے ذریعے مختلف افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا اور ان واقعات میں پانچ افراد ہلاک بھی ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG