رسائی کے لنکس

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان


فائل
فائل

پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات کے شہروں دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں 13 اکتوبر 23 اکتوبر کے درمیان ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کےخلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جمعے کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سری لنکا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے پندرہ رکنی پاکستانی اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق، کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف پانچوں ایک روزہ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، فخر زمان، محمدحفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، رومان رئیس، جنید خان، حارث سہیل اور امام الحق شامل ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل اظہر علی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ سکے ہیں اور ان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم کے انتخاب پر چیف سلیکٹر انضام الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا چناؤ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی اور فٹنس کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اظہر علی کو فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات کے شہروں دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں 13 اکتوبر 23 اکتوبر کے درمیان ہوگی۔

XS
SM
MD
LG