رسائی کے لنکس

افغانستان تجارت میں پاکستان دوسرے درجے پر چلا گیا


طورخم کے راستے افغانستان میں داخل ہونے والا تجارتی سامان۔ فائل فوٹو
طورخم کے راستے افغانستان میں داخل ہونے والا تجارتی سامان۔ فائل فوٹو

افغانستان کا ایک اعلی سطحی وفد پاکستان کے دورے پر ہے اور پاک افغان جوائنٹ چیمبر کے صدر محمد زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ یہ فی الواقع ایک اہم وفد ہے جو نائب وزیر برائے کامرس کی قیادت میں یہاں آیا ہے۔

وائس آف امریکہ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اپنے تجارتی خسارے پر قابو پانے کے لیے عالمی سطح پر کچھ درآمدات پر پابندیاں عائد کی ہیں جن کے باعث افغانستان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

موتی والا کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی زد میں کچھ ایسی چیزیں بھی ہیں افغانستان سے پاکستان بھیج جاتی ہیں اور یہ وہ چیزیں ہیں جو بہت جلد خراب ہو جاتی ہیں۔ مثلاً پھل وغیرہ۔

پاک افغان جوائنٹ چیمبر کے صد رکا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ، سرحدی معاملات، ٹرانزٹ ٹریڈ اور مالی اصلاحات کے حوالے سے بہت مثبت مذاکرات ہوئے ہیں جن سے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارت میں اب ایران سر فہرست ہے، جب کہ پہلے یہ مقام پاکستان کو حاصل تھا۔

افغان ٹریڈ میں پاکستان اب دوسرے درجے پر چلا گیا ہے جب کہ اس میں ایک نیا عنصر بھارت کا بھی داخل ہو گیا ہے اور حیرت کی بات یہ کہ افغانستان کے ساتھ تجارت میں بھارت نے اچانک تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

محمد زبیر موتی والا کا کہناتھا کہ پاکستان اپنی سابقہ پوزیشن حاصل کرنا چاہتا ہے اور افغانستان بھی اسی بات کا خواہش مند ہے ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان بہت جلد افغانستان کے ساتھ اپنی تجارتی پوزیشن دوبارہ حاصل کر لے گا۔

مزید تفصیلات کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان گھٹتا ہوا تجارتی حجم
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:36 0:00

XS
SM
MD
LG