رسائی کے لنکس

پاک چین دوستی، یادگاری سکوں کا اجراء


پاک چین دوستی، یادگاری سکوں کا اجراء
پاک چین دوستی، یادگاری سکوں کا اجراء

چین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حکومت پاکستان نے 20 روپے مالیت کے ایک لاکھ یادگاری سکے جاری کیے ہیں ۔

وزارت اقتصادی اُمور کے ایک بیان کے مطابق پاک چین دوستی کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر یہ سکے جاری کیے گئے ہیں۔یہ سکے 21مئی سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تمام دفاتر سے حاصل کیے جاسکیں گے ۔

اس سکے کی بناوٹ میں 75 فیصدتانبا اور 25فیصد نکل کااستعمال کیا گیا ہے اور اس کا وزن 9.5 گرام ہے۔ 20 روپے کے یادگاری سکے پر انگریزی زبان میں ”2011 YEAR OF PAK CHINA FRIENDSHIP“ بھی اُبھرے ہوئے حروف میں تحریرہیں۔

دریں اثناء انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولی ہیں ۔ چینی بینک کی پاکستان میں شاخیں کھولنے کی تقریب جمعہ کی شام ایوان صدر میں ہوئی۔

تقریب سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ چین کی طرف سے پاکستان میں اپنے بینک کی شاخیں کھولے جانے کا فیصلہ پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے ۔

XS
SM
MD
LG