واشنگٹن —
براعظم افریقہ کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے مراسم مضبوط کرنے کے مقصد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، امریکی صدر براک اوباما افریقی ممالک کے قائدین کا ایک سربراہی اجلاس بلائیں گے۔
اس بات کا اعلان وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز کیا۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ سربراہ اجلاس اگست کی پانچ اور چھ تاریخ کو واشنگٹن میں منعقد ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق، تجارت کے علاوہ، وہ اس اجلاس سے استفادہ کرتے ہوئے، افریقہ میں سلامتی اور ’جمہوریت کے فروغ ‘ کے حوالے سے امریکی عزم کا اعادہ کریں گے۔
فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ سربراہ اجلاس میں کونسے افریقی راہنما شرکت کریں گے۔
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر کو توقع ہے کہ جون 2013ء کے اُن کے دورہٴ افریقہ میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
مسٹر اوباما نے براعظم افریقہ کا ہفتے بھر کا دورہ کیا تھا، جس دوران وہ تنزانیہ، سنیگال اور جنوبی افریقہ تشریف لے گئے تھے۔
اس دورے میں، اُنھوں نے معاشی افزائش کو فروغ دینے کے لیے سرکاری اور نجی سطح پر کی جانے والی کاوشوں کی نشاندہی کی تھی۔ اُس دورے کو چین کی طرف سے افریقہ میں کی جانے والی بے تحاشہ سرمایہ کاری کو مدِ نظر رکھ کر کیا جانے والا دورہ خیال کیا جاتا ہے۔