رسائی کے لنکس

کترینہ: صدر اوبامہ آئندہ ہفتے لوزیانہ کا دورہ کریں گے


سمندری طوفان نے اس شہر کے قدرتی ساحل کو سخت نقصان پہنچایا تھا۔ 135 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا اور تیز اور مسلسل بارشوں اور 280 میل فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا تھا، جس کے نتیجے میں 1800 افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے تھے

امریکی صدر براک اوبامہ سمندری طوفان، کترینہ میں تباہ ہونے والی جنوبی ریاست لوزیانہ کے شہر نیو اورلینز کی دوبارہ تعمیر کے لئے گزشتہ دس برسوں میں کئے جانے والے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے آئندہ ہفتے شہر کا دورہ کریں گے۔

صدر اوبامہ نے 27 ستمبر کو شہر کے میئر اور کئی علاقوں کے ان لوگوں سے ملاقاتوں کا پروگرام بنایا ہے، جنھوں نے 2005 ءمیں آنے والے اس سمندری طوفان کے بعد گزشتہ 10 برسوں میں ایک نئی زندگی کی شروعات کی ہے۔ آنے والے دنوں میں کئی دیگر اعلیٰ امریکی حکام بھی شہر کا دورہ کرنے والے ہیں، تاکہ شہر کی تعمیر نو کے لئے درکار حتمی ضروریات کا جائزہ لے سکیں۔

سمندری طوفان نے اس شہر کے قدرتی ساحل کو سخت نقصان پہنچایا تھا اور کوئی 135 ارب ڈالر کا نقصان پہنچ چکا تھا اور تیز اور مسلسل بارشوں اور 280 میل فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا تھا، جس کے نتیجے میں، 1800 افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے تھے۔

لوزیانہ اور اس کی قریبی ریاستوں میں وفاقی حکومت کی اربوں ڈالر کی امداد سے شہروں کی تعمیر نو کی گئی۔ لیکن، نیو اورلیز کو سب زیادہ نقصان پہنچا تھا۔

اس شہر کے میئر لینڈریو کا کہنا ہے کہ بارشوں اور ایسے طوفانوں سے محفوظ بنانے کے لئے شہر پر 14 ارب ڈالر خرچ کئے گئے ہیں، کیونکہ 29 اگست کو طوفان نے شہر کے ساحلی علاقوں کو زد میں لیا تو نیو اورلینز کا 80 فیصد علاقہ زیر آب آگیا تھا۔ لیکن، اب کترینہ کے درجے کا طوفان آیا تو شہر اس سے نمٹنے کے قابل ہوگیا ہے۔انھوں نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں بتایا کہشہر ہیری کین کترینہ کے زمانے سے کہیں زیادہ محفوظ ہوگیا ہے‘۔

XS
SM
MD
LG