رسائی کے لنکس

غیرملکی تیل پر انحصار کم کیاجائے: صدر اوباما


غیرملکی تیل پر انحصار کم کیاجائے: صدر اوباما
غیرملکی تیل پر انحصار کم کیاجائے: صدر اوباما

امریکی صدر براک اوباما نےکہاہے کہ امریکہ 2025 تک غیر ملکی تیل پراپنا انحصار ایک تہائی تک کم کرسکتاہے۔

ہفتے کے روز اپنے ہفتے وار خطاب میں مسٹر اوباما نے کہا کہ شفاف توانائی کی جانب منتقلی کے عمل سے تیل کی قیمتیں مستحکم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

صدر اوباما کے توانائی کے محفوظ مستقبل کے خاکے میں امریکہ کے اندر تیل کے نئے ذخائر کی تلاش پر بھی زور دیا گیاہے۔

مسٹر اوباما نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کو لازمی طور پر کم ایندھن استعمال کرنے والی موٹر گاڑیاں بنانے پر توجہ دینی چاہیے ۔ صدر نے کہا کہ غیر ملکی تیل کی درآمد کم کرنے سے ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ری پبلیکن پارٹی کے ہفتے وار خطاب میں نئی ملازمتوں کی تعداد بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ایوان نمائندگان کے اسپیکر جانا بونیر نے حکومت سے کہا کہ وہ ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے چھوٹے کاروباروں کی حوصلہ افزائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے زیادہ اخراجات کے باعث چھوٹے کاروباروں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔

XS
SM
MD
LG